سٹی42: پاکستان کے وکٹ کیپر رضوان نے ایک میچ میں وکٹوں کے پیچھے چھ کیچ لے کر ایک ون ڈے میچ میں سب سے زیادہ کیچ لینے کا ریکارڈ برابر کردیا لیکن انہوں نے ایک اور کیچ ڈراپ کر کے ایک میچ مین سات کیچ لینے کا ورلڈ ریکارڈ بنانے کا گولڈن چانس مِس کر دیا۔
آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں محمد رضوان نے چھ کیچ لئے اور کسی ون ڈے کرکٹ میچ میں سب سے زیادہ کیچ لینے کا ریکارڈ برابر کر دیا۔
ایک میچ میں چھ کیچ لینا بڑا کام ہے لیکن جو گلوری ساتواں کیچ لے کر مل سکتی تھی اس سے رضوان محروم رہ گئے۔ یہ یاد دلانا دلچسپ ہو گا کہ ایڈم گلکرسٹ چار مرتبہ ایک میچ میں چھ کیچ لے چکے ہیْں اور ساتواں کیچ ان کی طرف کبھی آیا ہی نہیں تھا، رضوان کو آج موقع ملا جس کے ضائع ہونے کا انہیں اور کرکٹ فینز کو تا دیر تاسف رہے گا۔
رضوان نے ایڈم زیمپا کا کیچ چھوڑ دیا تھا۔ یہ کیچ بھی پکڑا جاتا تو رضوان کسی میچ میں سب سے زیادہ کیچ لینے کا نیا ریکارڈ بنا سکتے تھے جسے توڑنا از حد مشکل ہوتا۔ موجودہ ورلڈ ریکارڈ "ایک میچ میں چھ کیچ" میں دراصل پہلے ہی کرکٹر شریک ہیں، رضوان کا "ایک میچ میں چھ کیچ" ساتواں واقعہ ہے جو کرکٹ کی ریکارڈز بک میں لکھا تو گیا ہے لیکن اس کے ساتھ شاید یہ بھی لکھا جائے کہ نالائق وکٹ کیپر نے ساتواں کیچ ڈراپ کر کے کرکٹ کو نئے ناقابلِ تسکیر ریکارڈ سے محروم کر دیا تھا۔
ایڈم گلکرسٹ، مارک باؤچر، ایلک اسٹیورٹ، میٹ پرائیر، جوز بٹلر، سرفراز احمد ، کوئنٹن ڈی کک اور میتھیو کراس بھی ایک میچ میں چھ کیچ کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں حارث رؤف نے رضوان کے ساتھ مل کر آسٹریلیا کی بیٹنگ لائن تباہ کرڈالی، پوری ٹیم 163 پر آؤٹ ہو گئی۔ ہوم گراؤنڈ پر آسٹریلیا کے ساتھ پہلے میچ میں بھی بری ہوئی تھی لیکن اس قدر نہیں جو آج کے میچ میں ہو گئی،
آج میچ میں ٹاس محمد رضوان نے جیتا تھا اور انہوں نے بیٹنگ آسٹریلیا کو دے دی تھی ۔
گزشتہ میچ مین پاکستان نے پہلے بیٹنگ کر کے دو سو چار کا چھوٹا سکور کیا تھا جسے آسٹریلیا کی بیٹنگ لائن مڈل آرڈر تک وکٹیں گنوانے کے بعد بھی آسانی سے روند کر میچ دو وکٹوں سے جیت گئی تھی۔