سانحہ 9 مئی، بانی پی ٹی آئی کی4 مقدمات میں ضمانت منظور

8 Nov, 2024 | 12:36 PM

جمال الدین: بانی پی ٹی آئی کی 9مئی کے 4مقدمات میں درخواست ضمانتوں میں بڑی پیشرفت،عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی 4مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی 4 مقدمات میں درخواست ضمانتیں منظور کرلی گئیں، بانی پی ٹی آئی کی مسلم لیگ ن کا دفتر جلانے کے مقدمے میں ضمانت منظور،شیر پاؤپل پر تقاریر اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں ضمانت منظور،نیشنل پارک گلبرگ کے سامنے کنٹینر جلانے کے مقدمے میں ضمانت منظور اور گلبرگ میں پولیس وینز جلانے کے مقدمے میں بھی ضمانت منظور کی گئی۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو 5،5لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے فیصلہ سنایا۔

مزیدخبریں