ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسٹاک مارکیٹ نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا،ڈالر بھی سستا

اسٹاک مارکیٹ نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا،ڈالر بھی سستا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کاوش میمن: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی کیساتھ ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر بھی سستا ہو گیا۔

 کاروباری ہفتے کے پانچویں روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ،پی ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس پہلی بار 93 ہزار کی سطح عبور کرگیا،ہنڈریڈ انڈیکس میں 480 پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا،انڈیکس میں مجموعی طور پر 0.52 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 499 پوائنٹس اضافے کیساتھ 92 ہزار 520 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

 دوسری جانب دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی کمی کا سلسلہ برقرار ہے۔ انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت میں 20 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ڈالر 277 روپے 75 پیسے پر آ گیا۔