چیمپئنز ٹرافی کا مکمل ایونٹ پاکستان ہی ہوگا

8 Nov, 2024 | 12:12 PM

وسیم احمد: پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے بھارتی میڈیا پر چلنے والی خبروں کو مسترد کر دیا، پاکستان کرکٹ بورڈ کسی ہائبرڈ ماڈل پر غور نہیں کر رہا، بھارتی میڈیا پر چلنے والی ہائبرڈ ماڈل کی خبریں من گھڑت ہیں۔

تفصیلات کےمطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بارے بھارتی میڈیا پر گردش کرنے والی افواہیں دم توڑ گئیں، پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے بھارتی میڈیا کی خبروں کو مسترد کردیا۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا پر چلنے والی ہائبرڈ ماڈل کی خبریں من گھڑت ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ کسی ہائبرڈ ماڈل پر غور نہیں کر رہا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کا مکمل ایونٹ پاکستان ہی ہوگا، بھارتی میڈیا پر چلنے والی خبریں محض افواہیں ہیں، ہائبرڈ ماڈل یا دوسرے کسی آپشن کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔

مزیدخبریں