جنید ریاض:تعلیمی اداروں میں سموگ ودیگر وجوہات کےباعث غیر اعلانیہ چھٹیوں سے تعلیمی سال کم ہونے لگا۔
پنجاب میں تعلیمی سال صرف 120 دنوں تک محدود رہ گیا جبکہ عالمی معیار کے مطابق تعلیمی سال 245 دنوں کا ہونا چاہیے۔ صرف یہی نہیں بلکہ سموگ کی صورتحال کے پیش نظر سکولوں میں مزید چھٹیاں متوقع ہیں ،پہلی بار نومبر کے آغاز میں ہی چھٹیاں دے دی گئی تھیں،گزشتہ کچھ سالوں سے موسم سرما کی چھٹیوں بھی زیادہ ہو رہی ہیں۔آئندہ ماہ دسمبر میں ہونیوالی موسم سرما کی چھٹیاں بھی قریب ہیں۔
ذرائع کے مطابق تعطیل کے باعث نویں ،دسویں جماعت کے طلبا کو خصوصی نقصان ہو رہا ہے۔اساتذہ کہتےہیں کہ حکومت نے ہمیں بھی سکول بلانے سے انکار کیا، ایسی صورتحال میں آن لائن کلاسز منعقد کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔