ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملازمین، تعلیمی اداروں کے لئےاہم خبر آگئی

ملازمین، تعلیمی اداروں کے لئےاہم خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کومل اسلم: پنجاب حکومت کی سموگ کوکنٹرول کرنے کیلئےاقدامات اٹھانےکی تیاری، تمام سرکاری گاڑیوں کو سموگ فری کرنے کی تجویز،10سال پرانی تمام سرکاری گاڑیوں کوچلانےپرپابندی لگانےکی تجویز دی گئی۔

تفصیلات کےمطابق بڑھتی ہوئی سموگ پر قابو پانے کے لئے سکولوں کو 2 یا 3 روز آن لائن چلانے کی تجویز پر کام شروع کردیا گیا،سرکاری دفاتر میں آدھے ملازمین سے کام لیا جائے گا،آدھے ملازمین ایک روز اور آدھے ملازمین دوسرے روز دفتر آئیں گے۔
پرائیویٹ دفاتر میں جمعہ کے روز ورک فرام ہوم کی تجویز زیر غور ہے،جمعہ اور ہفتہ کو سرکاری طور پر چھٹی کی تجویز زیر غور جبکہ 8بجےدکانیں اورمارکیٹ بندکرنےکی تجویز ،سکولوں میں 50 فیصد حاضری رکھنے کی تجویز اور 50فیصد طلباکو ایک روز اور باقی 50 فیصد کو دوسرے روز بلانے کی تجویز بھی زیر غور ہے،تمام اقدامات فروری تک لاگو رہیں گے۔