جنید ریاض:سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں تعطیلات کے دوران تمام سرگرمیاں معطل کر دی گئیں،چھٹیوں کے دوران سکولوں کے ٹرپ لیجانے اور کھیلوں کے مقابلے کروانے سمیت پیرنٹس ٹیچرز میٹنگ کے انعقاد پر بھی پابندی ہوگی،احکامات نہ ماننے پر سکولز کیخلاف کاروائی ہوگی۔
علاوہ ازیں سکولوں میں ڈینگی سرگرمیوں سمیت دیگر ایکٹیوٹیز بھی معطل کردی گئی ہیں۔سموگ کے باعث سکولوں میں 17 نومبر تک تعطیلات دی گئی ہیں۔سرکاری سکولوں کے اساتذہ گھروں سے بچوں کی آن لائن کلاسسز لیں گے۔
ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے تمام سرکاری و پرائیوٹ سکولوں کو مراسلہ جاری کردیا۔ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کیمطابق احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والےسکولوں کیخلاف سخت کاروائی کیجائے گی۔