لاہوریئے 32ہزار 600 لٹر تیار جعلی مضر صحت دودھ پینے سے بچ گئے

8 Nov, 2024 | 10:20 AM

کلیم اختر:لاہور کے پوش علاقوں میں جعلی دودھ سپلائی کی بڑی کوشش ناکام، 32ہزار 600 لٹر تیار جعلی مضر صحت دودھ تلف، مقدمہ درج،ملزم گرفتار۔

تفصیلات کےمطابق 1136کلوناقص گھی، 3سپلائر گاڑیاں، 75کلو پاؤڈر،50کلو چینی ضبط کی گئی، 17ڈرم، 4 مکسنگ مشینیں، 2پمپ، 160خالی ٹین اورپاوڈر کی بوریاں ضبط کیں، فوڈ سیفٹی ٹیموں نےنواحی علاقے بھونی کی موہر میں ڈیری یونٹ پر چھاپہ مارا۔
ناقص بناسپتی گھی میں پاؤڈر، پانی ،گاڑھا کرنےوالا کیمیکل ڈال کر جعلی دودھ تیار کیا جا رہا تھا،دودھ کا ذائقہ ،رنگت برقرار رکھنے کے لئےمضر صحت کیمیکل ،چینی کا استعمال کیا جا رہا تھا۔
طویل ریکی کے بعد چھپ کر جعلی دودھ تیار کرنے والے ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا،یونٹ سے سپلائر گاڑیاں، مکسنگ مشینیں، نیلے ڈرم ،گھی کے ٹین برآمد ہوئے۔

ڈی جی فوڈاتھارٹی کا کہناتھا کہ ملزم ہزاروں لٹر جعلی دودھ لاہور کی پوش سوسائٹیز میں سپلائی کرتا تھا ،موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل ہونے پر تیار دودھ تلف کر دیا گیا۔

مزیدخبریں