ویب ڈیسک: کرکٹ ویسٹ انڈیز نے 27 سالہ فاسٹ بولر الزاری جوزف کو ون ڈے میچ میں آن فیلڈ ڈسپلن کی خلاف ورزی پر معطل کردیا۔
بارباڈوس میں فاسٹ بولرمیچ کے دوران فیلڈ چھوڑ کر باہر آ گئے تھے۔
کرکٹ ویسٹ انڈیز کے مطابق پروفیشنل ازم اور انٹیگریٹی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کے لیے فیصلہ کیا گیا، یہ واقعہ ڈسپلن اور پروفیشنل ازم کے اصولوں کے خلاف ہے۔
دوسری جانب فاسٹ بولر الزاری جوزف نے واقعے پر معافی مانگی ہے اور افسوس کا اظہار بھی کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ میں ذاتی طور پر کپتان شائے ہوپس، اپنے ساتھیوں اور منیجمنٹ سے معافی مانگتا ہوں۔
واضح رہے کہ الزاری جوزف کپتان کے فیلڈ سیٹ کرنے پر احتجاج کر کے فیلڈ سے باہر چلے گئے تھے۔