سلمان خان کو قتل کی دھمکی دینے والا شخص گرفتار

8 Nov, 2024 | 09:54 AM

ویب ڈیسک: بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو قتل کی دھمکی دینے والا 32 سالہ راجستھانی شخص کو ریاست کرناٹک سے گرفتار کرلیا گیا ۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم کو مہاراشٹر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ملزم بھیکھا رام عرف وکرم راجستھان کے علاقے جالور کا رہائشی ہے۔

انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) کی اطلاع پر حویری میں موجود پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا۔پولیس کے مطابق ملزم تقریباً ڈیڑھ ماہ سے وہاں تعمیراتی مقامات پر کام کر رہا تھا۔ملزم نے سلمان خان کو پیغام دیا کہ اگر انہیں زندہ رہنا ہے تو 5 کروڑ روپے دیں یا گینگ کے مندر میں معافی مانگیں ورنہ انہیں قتل کردیا جائے گا۔

 پولیس کی اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے.

خیال رہے کہ سلمان خان فی الحال بگ باس 18 اور فلم ’سکندر‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور انہیں پہلے بھی اس طرح کی دھمکیاں ملتی رہی ہیں۔اس سے قبل بھی اسی طرح سلمان خان کو دھمکی آمیز پیغام بھیجنے والے ایک اور شخص کو گرفتار کیا گیا تھا۔


 

مزیدخبریں