سموگ کریک ڈاؤن: 13 ہزار  گاڑیاں بند،7 کروڑ سے زائد جرمانے عائد

8 Nov, 2024 | 09:43 AM

علی ساحی: وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشن "سموگ فری پنجاب" کے تحت رواں ماہ دھواں چھوڑنے والی 13 ہزار 820 گاڑیوں کو  بند کیا گیا  جبکہ7 کروڑ 28 لاکھ 18 ہزار سے زائد کے جرمانے کیے گئے ہیں۔

 ٹریفک پولیس نے آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کر دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے جرمانوں میں رواں سال 53 فیصد تک اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔رواں ماہ کے دوران دھواں چھوڑنے والی 36 ہزار 409 سے زائد گاڑیوں کے چالان کیے گئے  جبکہ گاڑیوں سے 7 کروڑ 28 لاکھ 18 ہزار روپے سے زائد جرمانے وصول کیے گئے ہیں۔ اس کریک ڈاؤن کے دوران 60 سے زائد گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کیے گئے، 40 سے زائد گاڑیوں کے روٹ پرمٹ معطل کیے گئے اور 25 گاڑیوں کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی۔ اس کے علاوہ 13 ہزار 820 گاڑیوں کو دھواں چھوڑنے کی وجہ سے بند کیا گیا۔

ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے صوبے بھر میں سموگ کے اثرات کم کرنے کے لیے مزید ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں اور سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز کو متحرک رہ کر سموگ فری پنجاب کے لیے کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں