ویب ڈیسک: شیخوپورہ پولیس ٹریننگ سکول فاروق آباد میں حوالدار کی فائرنگ، فائرنگ سے چیف سکیورٹی آفیسر جاں بحق، ملزم طاہر حوالدار نے خودکو گولی مار کر خودکشی کرلی۔
تفصیلات کےمطابق افسوس ناک واقعہ شیخوپورہ پولیس ٹریننگ سکول فاروق آباد میں پیش آیا، ملزم طاہر حوالدار نے چیف سکیورٹی آفیسر انسکپٹرافضل کو گولی ماری جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، ملزم نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ کچھ روز سے ان کے درمیان تلخ کلامی چل رہی تھی، سکیورٹی آفیسر نے حوالدار کو ڈیوٹی پر تعینات کیا ہوا تھا لیکن وہ غیر حاضر پایا گیا، گزشتہ روز بھی جب حاضری چیک کی گئی تو وہ ڈیوٹی پر نہیں تھا، جس پر اُس کی غیر حاضری لگائی گئی جس پر دونوں میں تلخ کلامی ہوئی۔
آج صبح طاہر حوالدار نے چیف سکیورٹی آفیسر انسپکٹر افضل پر فائرنگ کردی جس پر وہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے، بعد ازاں ملزم نے خود کو بھی گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔