ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی لڑکی کا ڈونلڈٹرمپ کی بیٹی ہونے کا دعویٰ

پاکستانی لڑکی کا ڈونلڈٹرمپ کی بیٹی ہونے کا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پر  ایک پاکستانی لڑکی نے امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈٹرمپ کی بیٹی ہونے کےدعویٰ کے ساتھ  قرآنی دعا کا ذکر کرتے ہوئے خود کو مسلمان بھی بتایا ہے۔

یہ ویڈیو اس وقت   سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جب ڈونلڈ ٹرمپ  صدر منتخب ہوئے ، اس لڑکی کی گفتگو کو پاکستانی میڈیا نے کور بھی کیا ۔ لڑکی کا کہنا ہے کہ میری والدہ نے میری پرورش کی ہے۔ میرے والدین کی لڑائی ہونے کے بعد انہوں نے (ڈونلڈ ٹرمپ) سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔لڑکی کا مزید کہنا تھا  کہ اس کے والد یعنی ڈونالڈ ٹرمپ وقتا فوقتا میری خیر خیریت بھی لیتے رہتے ہیں اور والدہ سے بیٹی واپس کرنے کا مطالبہ بھی کر تے ہیں۔ اُن کے مطابق میری والدہ  میری  دیکھ بھال اچھے سے نہیں کر پارہی ہو۔ لڑکی کے مطابق لڑکی جب امریکہ میں رہتی تھی، تب کرسمس کی تقریب مناتی تھی۔

یہ پاکستانی لڑکی اس عجیب و غریب دعوے سے لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ اس کا ویڈیو بڑے پیمانے پر وائرل ہو گیا ہے۔ خیال رہے کہ یہ ایک پبلیسٹی اسٹنٹ بھی ہو سکتا ہے۔ 

Now a Pakistani girl claims to be Donald Trump's daughter, saying in Urdu that she's a Muslim and Punjabi, but her father is Trump. She adds that Melania didn't treat her well, so her mother brought her back to Pakistan. pic.twitter.com/4rxdv1Jg5Z

واضح رہے کہ نومنتخب ڈونالڈ ٹڑمپ پر  غیر قانونی جنسی تعلقات کے کئی عدالتی کیسز بھی چل چکے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ان کی تین شادیوں کے علاوہ کئی خواتین کے ساتھ جنسی تعلقات بھی رہے۔ 1970 سے اب تک کم از کم 26 خواتین ٹرمپ پر جنسی ہراسانی کا الزام لگا چکی ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے تین شادیاں کیں۔ انہوں نےچیک ماڈل اور ایتھلیٹ اہلیہ ایوانا زیلنیکووا سے1977 میں شادی کی۔ ان سے تین بچے ڈونلڈ جونیئر، ایوانکا اور ایرک ہوئے۔ ان سے ٹرمپ کی 1990 میں طلاق ہو گئی۔

1993 میں ٹرمپ نے اداکارہ مارلا میپلز سے شادی کی۔ ان سے ایک بیٹی ٹفنی ہے اور یہ شادی بھی 1999 میں طلاق پر ختم ہوئی۔ ٹرمپ نے سلووینیا سے تعلق رکھنے والی اپنی موجودہ اہلیہ ملینیا سے 2005 میں شادی کی اور ان سے ایک بیٹا بیرن ولیم ٹرمپ ہے۔