ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوسرا ون ڈے: پاکستان نے آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

دوسرا ون ڈے: پاکستان نے آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دوسراے ون ڈے میں حارث ، شاہین کی تباہ کن بائولنگ ، صائم کی جارحانہ بلے بازی  نےپاکستان کو آسٹریلوی سرزمین پر کامیابی سے ہمکنار کر دیا اورکینگروز کو 9وکٹوں سے شکست دیدی ۔

 اس سے قبل پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز جیک فریسر مک گرج اور میتھیو شارٹ نے کیا لیکن دونوں کھلاڑیوں کو شاہین شاہ آفریدی نے آغاز میں ہی پویلین لوٹا دیا۔جوش انگلس 18رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔آسٹریلیا کی چوتھی وکٹ 87رنز پر گری، مارنس لیبوشن 6رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

  آسٹریلیا کے پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سٹیو اسمتھ  تھے جو 35رنز بنا کر 101کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوئے۔آسٹریلیا کی چھٹی وکٹ 121رنز پرگر گئی ،ایرون ہارڈی 14بنا کر حارث رؤف کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔گلین میکسویل 16 اور مچل سٹارک ایک سکور بنا کر پولین لوٹ گئے۔

  پاکستان کی جانب سے محمد حارث نے 8 اوورز میں 29 رنز دیتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 8 اوورز میں 26 رنز دیتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ ان کے علاوہ محمد حسنین اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔