موٹروے ایم 2، 3 اور 11 ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند

8 Nov, 2024 | 08:39 AM

فاران یامین/عابد چودھری:موٹر وے پر دھند اور سموگ چھا گئی، حد نگاہ کم ہونے پر موٹروے، 3 اور 11 کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند  جبکہ  ایم 2 کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروےایم 2 کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے جبکہ موٹروے ایم 3 لاہور سے درخانہ تک دھند اور سموگ کی وجہ سے بند ہے،لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی تاحال بند ہے جبکہ موٹروے ایم 4 گوجرہ سے عبدالحکیم تک بند ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے،جبکہ موٹروے پولیس کا کہنا تھا کہ حد نگاہ بہتر ہونے پر موٹروے کو ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔

موٹروے پولیس نے عوام و الناس کے ہدایات جاری کیں کہ روڈ یوزرز دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں،موٹروے پولیس نے روڈ یوزرز غیر ضروری سفر سے گریز کی اپیل کی ہے۔

حد نگاہ میں بہتری ،موٹروے M2 کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا
لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم الیون کو بھی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

مزیدخبریں