موٹروے سے پمز ہسپتال کے ڈاکٹر کی تشدد زدہ لاش برآمد

8 Nov, 2024 | 08:38 AM

طیب سیف: پمز ہسپتال میں ہاؤس آفیسر کی جاب پر تعینات نوجوان ڈاکٹر کی تشدد زدہ لاش برآمد  ہوئی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹیکسلا کے علاقے ڈھوک پنوں ٹھٹہ خلیل موٹر وے سے نوجوان کی تشدد شدہ لاش برآمد ہوئی ہے ، مقتول کی شناخت ڈاکٹر عبداللہ نیاز ولد نیاز علی کے نام سے ہوئی ہے ،مقتول اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں ڈاکٹر تھے جو کہ جان کالونی پشاور کا رہائشی تھا، پولیس نے لاش قبضے میں لے کر ضابطے کی کارروائی شروع کر دی۔

مزیدخبریں