190 ملین پاؤنڈ اسکیںڈل کیس, نیب راولپنڈی نے بشریٰ بی بی کو دوبارہ طلب کرلیا

8 Nov, 2023 | 08:58 PM

عثمان خان: 190 ملین پاؤنڈ اسکیںڈل کیس میں نیب راولپنڈی نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو 13 نومبر کو دوبارہ طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی کی جانب سے باقاعدہ نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس میں تین بار طلب کرنے پر بشریٰ بی بی نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئیں، بشری بی بی بطور ملزم نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوکر شامل تفتیش ہوں کیونکہ بشریٰ بی بی کی طرف سے جمع  کروائے گئے جواب اور دستاویزات سے مطمئن نہیں۔

نوٹس میں مزید کہا گیا کہ بشریٰ بی بی 13 نومبر دن دو بجے نیب راولپنڈی کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوں۔

مزیدخبریں