پنجاب حکومت اورسٹیٹ بینک نے 10 نومبر کی چھٹی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا

8 Nov, 2023 | 08:55 PM

عثمان خان: حکومت پنجاب  اور سٹیٹ بینک آف پاکستان نے سموگ کی وجہ سے  10 نومبر 2023 کی چھٹی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ۔

 تفصیلات کے مطابق  حکومت پنجاب نےسموگ کی وجہ سے 10 نومبر 23 جمعہ کو پنجاب میں  بینک برانچز بند رکھنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے ۔

 نوٹیفیکیشن کے مطابق  لاہور ڈویژن   سمیت ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور ،ضلع گوجرانوال،ضلع حافظ آباد، ضلع سیالکوٹ اور ضلع نارووال کے تمام بینکس 10 نومبر کو بند رہیں گے

مزیدخبریں