ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر فیاض بھٹی کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی : پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے سابق ٹکٹ ہولڈر فیاض بھٹی کی جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان سے ملاقات ہوئی۔ 

ملاقات میں محمد فیاض بھٹی نے پی ٹی آئی کو خیر باد کہ کر استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان نے انہیں پارٹی مفلر پہنایا اور خیر مقدم کیا۔ 

واضح رہے کہ سینیر رہنما آئی پی پی اسحاق خاکوانی اور عون چوہدری بھی اس موقع پر  موجود تھے۔