فرزانہ صدیق: سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے خلاف تھانہ پنڈدادنخان جہلم میں 12 بوری کھاد چوری کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق فواد چودھری کےخلاف مقدمے میں ڈکیتی ، قبضہ اور اسلحہ کی نوک پر دھمکیاں دینے کی دفعات شامل کی گئی ہیں ، سامنے آنے والی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ فؤاد چودھری اپنے نامعلوم مسلح ساتھیوں کے ہمراہ 30 نومبر 2020 کو متاثرہ شہری کے ڈیرے میں زبردستی داخل ہوئے،فواد چودھری نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے ڈیرے سے 06 بوری یوریا،06 بوری ڈی اے پی، چارپائیاں، صوفہ سیٹ وغیرہ چوری کرکے لے گئے اور مکان کا قبضہ جمعہ خان بلوچ کے حوالے کردیا ،مکان وارگزار کروانے کے لیے سول کورٹ میں کیس دائر کرنے پر فواد چودھری نے دوبارہ "3 نومبر 2023" کو آکر اسلحہ کی نوک پر دھکمیاں دیتے ہوئے کیس واپس لینے کا دباؤ ڈالا .
مدعی نے ایف آئی آر میں الزام لگایا کہ فواد چودھری نے قبل ازیں ستمبر 2020 میں میرے ایک بھائی طاہر آصف کو قتل بھی کروایا تھا۔