ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کا 60 ہزار میٹرک ٹن چینی خریدنے کا فیصلہ

 یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کا 60 ہزار میٹرک ٹن چینی خریدنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم : یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے60 ہزار میٹرک ٹن چینی خریدنے کا فیصلہ کرلیا. 

تفصیلات کے مطابق کارپوریشن نے چینی کی خریداری کیلئے ٹینڈر جاری کردیا۔ لفافہ بند بولیاں20 نومبر کو طلب, اسی روز ہی کھولی جائیں گی۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ دستیابی یقینی بنانے کیلئے چینی خریدنے کا فیصلہ کیا گیا، اسٹاک ختم ہونے سے پہلے چینی خریدنے کا پلان ہے۔ گذشتہ ماہ یوٹیلیٹی اسٹورزنے20ہزار میٹرک ٹن چینی خریدی تھی، اخراجات ملاکر کارپوریشن کو فی کلو چینی تقریبا 150 روپے میں پڑی۔ یوٹیلیٹی اسٹورزکو 135روپے 27پیسے فی کلو کےحساب سے کم سےکم بولی ملی تھی، حالیہ مہینوں میں بروقت خریداری نہ کرنے کے باعث 2 بار چینی کا بحران پیدا ہوا ۔