(سٹی42)وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا سروسز ہسپتال کا اچانک دورہ ، زیر تعمیر بلاکس کا تفصیلی معائنہ کیا۔
نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے سیکرٹری صحت ، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو کے ہمراہ سروسز ہسپتال کا اچانک دورہ کیا جہاں ایم ایس سروسز ہسپتال سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
نگران وزیراعلی نے ایمرجنسی میں مریضوں سے صحت سہولیات کے بارے میں دریافت کیا، محسن نقوی نے زیر تعمیر بلاکس کا تفصیلی معائنہ کیا ، پارکنگ اور بیسمنٹ میں کوڑا پڑے ہونے پر شدید برہمی کا اظہار بھی کیا۔
وزیراعلی محسن نقوی کی جانب سے ایم ایس سروسزہسپتال کو کوڑا اٹھوانے کی ہدایت دی جبکہ پرفارمنس بہتر بنانے کا حکم بھ دیا جبکہ دوسری جانب وزیراعلیٰ نے ایم ایس پر صفائی کی صورتحال بہتر نہ ہونے پرعدم اطمینان کا اظہار بھی کیا۔