(ملک اشرف) پنجاب حکومت کی جانب سے چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کیخلاف شوگر ملز مالکان کی درخواستوں پر سماعت نہ ہو سکی۔
لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب حکومت کی جانب سے چینی کی قمیتوں کے نوٹیفکیشن کیخلاف 14 شوگر ملز مالکان کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی،2 رکنی بنچ کی عدالتی مصروفیات کے باعث کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دی گئی ، جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس راحیل کامران شیخ پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے سماعت کرنا تھی،2 رکنی بنچ 14 شوگر ملز مالکان کی درخواستوں پر سماعت کرنا تھی۔