(اشرف خان) ہنڈا کے بعد پاک سوزوکی نے بھی پلانٹ کی عارضی بندش کا اعلان کر دیا۔
پاک سوزوکی نے پلانٹ 9 نومبر سے 14 نومبر تک عارضی طور پر بند رکھنے کا اعلان کردیا، کمپنی انتظامیہ نے خام مال کی عدم دستیابی کے سبب پلانٹ بند رکھنے کا فیصلہ کیا، اس دوران سوزوکی موٹر سائیکل کا پلانٹ معمول کے مطابق چلتا رہے گا۔
پاک سوزوکی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ دیا ہے کہ خام مال کی عدم دستیابی کے سبب پلانٹ بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔