(توقیر) میاں محمد نواز شریف کی گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے گورنر ہاوس میں ملاقات کیلئے اہم بیٹھک۔
تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس پنجاب میں مسلم لیگ ن کی قیادت کی اہم بیٹھک ہوئی، نواز شریف کی گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے گورنر ہاوس میں ملاقات کی جس میں چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز بھی پارٹی قائد کے ہمراہ ہیں۔اس اہم ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور پنجاب کی عوام کے مسائل کے حل سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں جنوبی پنجاب ،بہاولپور ڈویژن میں ٹکٹوں کی تقسیم پر مشاورت ہو گی، مسلم لیگ ن کے رہنما عبدالرحمن کانجو ،اویس لغاری بھی ملاقات میں موجود ہیں۔
لودھراں اور بہاولپور سے اہم رہنما عبدالرحمن کانجو کی ٹکٹ پر مشاورت بھی ہو گی۔