’دہشتگردوں کوپاکستان کیخلاف سرزمین استعمال نہیں کرنے دی جائےگی‘

8 Nov, 2023 | 12:47 PM

Ansa Awais

( سٹی42) نگران وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کی حالیہ کارروائیوں میں غیر ملکی ملوث ہیں۔

 نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ امیدہے اب افغانستان سے تعلقات پہلے سے زیادہ بہترہوں گے، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ جاری رکھیں گے، امیدہے اب افغانستان سے تعلقات پہلے سے زیادہ بہترہوں گے، دہشتگردافغانستان کی سرزمین استعمال کرتے ہیں، امیدتھی دہشتگردوں کوپاکستان کیخلاف سرزمین استعمال نہیں کرنے دی جائےگی۔

 نگران وزیراعظم کا مزید کہنا ہے کہ افغان عبوری حکومت نےدہشتگردوں کیخلاف کوئی اقدامات نہیں کیے، پاکستان نے افغانستان کوپاکستان یاٹی ٹی پی میں سے ایک کوچننے کا کہا، مطلوب سرکردہ دہشتگردوں کی فہرست بھی افغانستان کے حوالے کی گئی، افغان حکومت کے رویئے کے بعدداخلی معاملات کودرست کرنے کافیصلہ کیا، دہشتگرد افغان سرزمین استعمال کرتے ہیں۔

 جائیدادوں سے متعلق نگران وزیراعظم نے کہا کہ بے نامی جائیدادوں کادہشتگردی سے گہرارشتہ ہے، افغان رہنماؤں کے دھمکی آمیزبیانات افسوسناک ہیں۔

مزیدخبریں