بھارتی گلوکار  ہنی سنگھ اور ان کی اہلیہ کے درمیان طلاق ہوگئی

8 Nov, 2023 | 12:34 PM

(ویب ڈیسک) معروف بھارتی گلوکار  یو یو ہنی سنگھ اور ان کی اہلیہ شالنی تلوار کے درمیان طلاق ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کی مقامی عدالت نے گزشتہ روز ہنی سنگھ اور اہلیہ شالنی تلوار کے درمیان طلاق کا فیصلہ سنایا، گلوکار ہنی سنگھ اور اُن کی اہلیہ نے ایک سال سے عدالت میں طلاق کا کیس درج کیا ہوا تھا۔

تفصیلات کے ماطابق میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ دورانِ سماعت جج کی طرف سے کیے گئے ایک سوال پر ہنی سنگھ نے کہا کہ اُن کا اب  شالنی تلوار کے ساتھ رہنا ناممکن ہے۔

یو یو ہنی سنگھ کا جواب سُن کر فیملی کورٹ کے جج  پرمجیت سنگھ نے گلوکار اور اُن کی اہلیہ شالنی تلوار کے درمیان طلاق کا حکم دے دیا۔

خیال رہے کہ شیلنی تلوار نے شوہر یو یو ہنی سنگھ کی جانب سے جسمانی، زبانی اور نفسیاتی طور پر تشدد کا نشانہ بنانے اور لڑکیوں سے جنسی تعلقات رکھنے کے خلاف دہلی کی مقامی عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔

مزیدخبریں