(کومل اسلم)لاہور میں فوگ اور سموگ کا راج ،حد نگاہ محدود ہو گئی ،لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست آ گیا۔
شہر میں آلودگی کی مجموعی شرح 452 ریکارڈ کی گئی،سید مراتب علی روڈ 552، فدا حسین روڈ پر شرح 477،یو ایس قونصلیٹ 464،فیز 8ڈی ایچ اے میں شرح 425ریکارڈ کی گئی۔
شہر میں سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہونے لگا،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ماہرین کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا تاہم آنے والے دنوں میں شہر میں بارش کی نوید سُنا دی گئی ۔