پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین تجارت میں رکاوٹیں ختم کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، ڈاکٹر گوہر اعجاز 

8 Nov, 2023 | 06:34 AM

وقاص عظیم:  نگران وفاقی وزیر صنعت و تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز سے متحدہ عرب امارات کے وزیر تجارت ڈاکٹر ثانی بن الاحمد نے ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں کے مابین دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 اس حوالے وفاقی وزیر ڈاکٹر گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ تجارتی رکاوٹیں ختم کرنے کے باہمی اقدامات کررہے ہیں تاکہ کاروباری ماحول کو بہتر کیا جاسکے۔

مزیدخبریں