ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  تیراہ میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:ضلع خیبر کی وادی تیراہ کے علاقے میں شہادت قبول کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر (عمر 42 سال، ساکن DHA-2، اسلام آباد) کی نماز جنازہ آج چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کی گئی۔ شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ اسلام آباد میں سپرد خاک کر دیا گیا جبکہ دہشتگردوں کیخلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگانے والے نائیک خوشدل خان، نائیک رفیق خان اور لانس نائیک عبدالقادر کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقوں میں ادا کردی گئی۔

 شہداء کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

اسلام آباد میں کرنل محمد حسن حیدر کی نماز جنازہ میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم نصیر اور نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بھی شرکت کی۔

 شہداء کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے افسران، جوانوں، عزیز اوقارب اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شہداء کی یہ قربانیاں دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ میں پاک فوج کے عزم اور حوصلے کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

پاک فوج کی جانب سے ان شہدا کے جنازوں کے موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ شہیدوں کی قربانیوں کو کسی صورت میں رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔  دہشتگردوں کیخلاف جاری جنگ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔