(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکار ورون دھون نے انکشاف کیا ہے کہ فلموں میں کام کے دباؤ نے انہیں مریض بنادیا ہے اور وہ ایک مہلک اعصابی بیماری کا شکار ہوگئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کو دیئے ایک انٹرویو میں ورون دھون نے انکشاف کیا کہ پچھلی فلم میں زیادہ کام کرنے کی وجہ سے انہیں ویسٹیبولر ہائپو فنکشن (Vestibular hypofunction) نامی بیماری لاحق ہوگئی جس نے انہیں بہت زیادہ ذہنی دباؤ میں ڈال دیا۔
ورون دھون نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے بعد وہ اپنی فلموں کے حوالے سے بہت زیادہ ذہنی دباؤ محسوس کرنے لگے ہیں،انہوں نے اپنی پچھلی فلم ’’جگ جگ جیو ‘‘کے لیے بہت محنت کی،ایسا لگا جیسے میں الیکشن لڑ رہا ہوں، مجھے نہیں معلوم کہ میں نے فلم کے لیے اتنا دباؤ کیوں لیا۔
اپنی حالیہ ٹوئٹ میں ورون دھون نے مداحوں کی جانب سے ملنے والے پیار پر شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں آگاہ کیا کہ اب ان کی طبعیت بہتر ہے۔
To everyone who has been concerned I would like to share I am doing much better with the help of yoga, swimming, physio and a change in lifestyle. Getting sun is the most important. Above all the blessings of Bhagwan. ????????????
— VarunDhawan (@Varun_dvn) November 7, 2022