معروف سٹیج ادکارہ کے ساتھ زیادتی؛ برہنہ حالت میں تصاویر، ویڈیوز بنالیں

8 Nov, 2022 | 07:34 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)سٹیج ادکارہ حسنہ کے ساتھ زیادتی، تھانہ سندر میں مقدمہ درج،حسنہ کو ملزم اشرف شاہ نے اغواء کے بعد جنسی درندگی کا نشانہ بنایا.

 ایف آئی آر کے مطابق ملزم اشرف شاہ سے 2017ء میں ملاقات ہوئی، 2018ء میں ملزم نے اپنے فارم ہاﺅس بلوا کر نشہ آور مشروب پلایا اور زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزم اشرف شاہ نے برہنہ حالت میں تصاویر اور ویڈیوز بھی بنائیں، بلیک میل کرکے 20لاکھ روپے بٹورے،2019ء میں حسنہ کی شادی ہوئی، ملزم نے شوہر کو برہنہ ویڈیوز دکھا کر گھر اجاڑ دیا۔

2 نومبر کو ملزم اشرف شاہ نے ڈرائیور اور ملازم کی مدد سے اغواء کر لیا، ملزم اپنی گاڑی میں زبردستی شاہدرہ میں واقع اپنے فارم ہاﺅس لے گیا،ملزم نے فارم ہاﺅس میں دوستوں کے سامنے نشے کی حالت میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا،  ملزم نے ایک لاکھ 20 ہزار نقدی، لاکھوں مالیت کے زیورات بھی چھین لئے۔

مزیدخبریں