عمران خان سے ملاقات میں کیا بات ہوئی؟ اعتزاز احسن نے بتا دیا

8 Nov, 2022 | 07:20 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور ممتاز قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ عمران خان کی طبیعت کے بارے میں پوچھنے گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی طبیعت پہلے سے بہترہے، وہ میرے ہمسائے ہیں اس حوالے سے بات ضرور ہوئی ہے۔بیرسٹر اعتزاز احسن نے واضح طور پر کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ایف آئی آر سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ  اعتزاز احسن کے حوالے سے یہ خبریں بھی سامنے آرہیں تھیں کہ وہ تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کررہے ہیں، اس پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور ممتاز وکیل چودھری اعتزاز احسن کا اپنے ایک بیان میں کہناتھا کہ جب وکلا کی تحریک چلا رہا تھا تب بھی کہا جاتا تھا کہ یا پیپلز پارٹی چھوڑ دیں۔

کیا اگر سیاسی اختلاف ہو تو رانا ثنا اللہ کی زبان استعمال کرنا شروع کر دیں، ایسے انداز گفتگو میں یقین نہیں رکھتا کہ سیاسی اختلاف ہو تو جو برا کہنا چاہیں کہہ دیں،کہاجاتارہا کہ پارٹی دشمن رویے کے خلاف مال روڈ پر مظاہرہ ہورہا ہے۔

کہاجارہاہے کہ پی ٹی آئی سے مجھے نگران وزیر اعظم بنانے کی بات ہو رہی ہے،یہ واویلا مچایا جا رہا ہے کہ مجھے پارٹی سے نکالنا چاہیے،ایک گروہ کو خبر مل گئی کہ میں پیپلز پارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں جا رہا ہوں، عمران خان میرے دوست ہیں مگر پیپلز پارٹی میراخاندا ن ہے ۔

مزیدخبریں