ویب ڈیسک: پیپلزپارٹی کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر کا سینٹر شپ سے مستعفی ہونے کا اعلان ۔
پیپلزپارٹی کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے ٹوئیٹ کیا ہے کہ کل اپنا استعفیٰ پیش کردوں گا ۔انہوں نے کہا ہے کہ آج پارٹی کے ایک سینیئر رہنما سے ملاقات ہوئی،انہوں نے مجھے بتایا کہ پارٹی قیادت میری موجودہ سیاسی پوزیشن سے مطمئن نہیں،پارٹی چاہتی ہے میں مستعفی ہوجاؤں،میں بخوشی مستعفی ہورہا ہوں۔
بطور سیاسی کارکن میں نے ہمیشہ عوامی مفاد کا معاملہ اٹھایا،سندھ سے سینیٹ کی سیٹ دیئے جانے پر پارٹی قیادت کا شکرگزار ہوں،اختلافات سے قطع نظر، سینیٹ میں نمائندگی کا سفر اچھا رہا،پارٹی کے لئے میری نیک خواہشات ہیں،کل اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کو پیش کردوں گا۔