(جنید ریاض)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کی نااہلی، مانیٹرنگ نہ ہونے سے انصاف آفٹر نون سکولوں کی حالت ابتر ، سینکڑوں اساتذہ کو فروری سے اکتوبر تک کی تنخواہیں جاری نہ ہوسکیں۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہورکی نااہلی کے باعث مانیٹرنگ نہ ہونے سے انصاف سکولوں کی حالت ابتر ہونے لگی ہے۔ مانیٹرنگ نہ ہونے سے سکول انتظامیہ نے بچوں کو گھنٹوں قبل ہی چھٹی دینا شروع کر دی جبکہ انصاف آفٹرنون سکول میں پڑھانے والے سینکڑوں اساتذہ کو فروری سے اکتوبر تک کی تنخواہیں ابھی تک جاری نہیں ہوسکیں۔
لاہور میں انصاف آفٹرنون سکولز کی تعداد 108 ہے، سکولوں میں 643 اساتذہ اور108 درجہ چہارم کے ملازمین تعینات ہیں۔ اساتذہ نے وزیرتعلیم سے معاوضوں کی فی الفور ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔ ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق معاوضوں کی ادائیگیاں کی جاری ہیں، فنڈز کی کمی کیوجہ سے ادائیگیوں میں تاخیر ہوئی ۔