ویب ڈیسک : بھارت کی مختلف ریاستوں میں محض 40 دنوں میں 32 لاکھ شادیاں ہوئی ہیں جس سے اربوں روپے کاروبار ہوا۔
بھارت میں موسم سرما کے آغاز سے ہی شادیوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے اور یہ سیزن ایک بزنس کے طور پر مانا جاتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں آنے والا شادی کا سیزن نا صرف دلہا، دلہن بلکہ شادی سے جڑی صنعت کے لیے بھی فائدہ مند اور خوش آئند ثابت ہوگا۔
بھارتی کاروباری تنظیم کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرز (سی اے آئی ٹی) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بھارت میں 4 نومبر سے 14 دسمبر تک شادیوں سے ہونے والا بزنس 3.75 لاکھ کروڑ ہونے کا امکان ہے۔
رپورٹس کے مطابق صرف دہلی میں اس سیزن میں 3.5 لاکھ سے زیادہ شادیاں ہوں گی، جس سے تقریباً اربوں روپے کے کاروبار کا امکان ہے۔واضح رہے یہ تخمینہ سی اے آئی ٹی کی جانب سے کیے گئے ایک سروے میں لگایا گیا ہے۔