فیروز میری جان ہے؛ اداکارہ حمائمہ ملک

8 Nov, 2022 | 04:33 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ جمائمہ ملک نے فیروز خان سے محبت کا اظہار کیا، اپنے ایک انٹرویو میں کہا فیروز تو میری جان ہے، میں دل ہوں تو وہ میری دھڑکن ہے۔

تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز انسٹاگرام لائیو ویڈیو میں بھارتی صحافی فریدون شہریار کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ حمائمہ ملک نے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے بھی تجربات شیئر کیے ۔اداکارہ سے اداکار فیروز خان کے بارے سوال کیا گیا جس پر جائمہ نے جواب دیا کہ وہ میری جان ہے، میں اگر دل ہوں تو وہ دھڑکن ہے، میں زمین ہوں تو وہ میرا آسمان ہے۔

حمائمہ ملک نے مزید اپنی مقبول ہونے والی نئی فلم'دی لیجنڈ آف مولا جٹ'کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ جیسے نوری کو دارو سے اور دارو کو نوری سے محبت تھی ایسے ہی مجھ فیروز سے ہے اور اس کو مجھ سے، اور بے حد محبت ہے۔

اپنی ذہنی حالت کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ میں حمائمہ ملک ہوں ، لیکن آپ دل سے بھی افسردہ ہوسکتے ہیں کوئی پوچھ کہ آپ کیسی ہو ؟ یا اگر کوئی یہ بھی کہہ دے کہ میں تمہارے ساتھ ہوں تو یقین کیجیے کہ دل بہت اچھا ہو جاتا ہے ۔

مزیدخبریں