ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شعیب ملک سے علیحدگی کا معاملہ، ثانیہ مرزا نے خاموشی توڑ دی

Sania Mirza's Cryptic Post Amid Rumours Of Divorce From Shoaib Malik
کیپشن: Sania Mirza & Shoaib Malik
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، آل راؤنڈر شعیب ملک اور  ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی سے کی خبر زیرگردش ہیں، اس حوالے سے بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی جانب سے بھی ردعمل سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک سے طلاق کی افواہوں پر ثانیہ مرزا کا موقف سامنے آیا ہے، گزشتہ دنوں سے گردش کرنے والی خبروں سے یہ لگا کہ ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے درمیان کچھ ٹھیک نہیں ہے، ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر سٹوری پوسٹ کی جس سے ظاہر ہوتا ہےہائی پروفائل جوڑے کے درمیان ازدواجی پریشانی ہے۔

ثانیہ مرزا نے اپنی طلاق کی افواہوں کی قیاس آرائیوں پر خاموشی توڑے انسٹاگرام سٹوری میں کچھ ایسا لکھا جس نے مداحوں کو  تشویش میں مبتلا کر دیا۔ شعیب ملک کی اہلیہ نے لکھا کہ"ٹوٹے ہوئے دل کہاں جائیں؟ اللہ کو ڈھونڈنے کے لیے"۔

ابھی تک صحیح وجہ معلوم نہیں ہوسکی جبکہ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر یہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ دونوں میں علیحدگی ہونے والی ہے، مزید یہ بھی سننے میں آرہا ہے کہ یہ جوڑا اپنے بیٹے کی وجہ سے ایک دوسرے کے ساتھ ہے، اس حوالے سے تاحال کسی وثوق ذرائع سے بھی کو خبر موصول نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ ثانیہ اور شعیب نے اپریل 2010 میں شادی کی تھی اور ان کا ایک چار سالہ بیٹا اذہان ہے۔ جوڑے نے حال ہی میں دبئی میں اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کی سالگرہ منائی، جس کی تصاویر ٹینس اسٹار نے نہیں بلکہ شعیب ملک نے شیئر کیں۔

ثانیہ مرزا کچھ دن پہلے بیٹے کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جس کے ساتھ کیپشن لکھا، ’’وہ لمحات جو مجھے مشکل ترین دنوں سے گزرتے ہیں۔‘‘

View this post on Instagram

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

M .SAJID .KHAN

Content Writer