ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان پر حملے کے ٹرائل کیلئے پراسکیوشن کی خصوصی ٹیم تشکیل

Imran Khan attack Incident
کیپشن: Imran Khan attack Incident
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی) سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کے ٹرائل کیلئے پراسکیوشن کی خصوصی ٹیم تشکیل دیدی گئی، تین رکنی ٹیم کیس کے شواہد اکٹھے کرنے میں تفتیشی ٹیم کی معاونت کرنے گی ، ٹرائل اور جسمانی ریمانڈ میں سرکار کی طرف سے پیش ہوگی۔

انسداددہشتگری کی عدالتوں کے انچارج خرم خان کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق عمران خان پر قاتلانہ حملے کے مقدمے کی پیروی کیلئے پراسیکیوشن کی تین رکنی خصوصی ٹیم تشکیل دیدی ہے۔ خصوصی پراسیکیوشن ٹیم کیس کے تفتیشی افسر اور جے آئی ٹی کو تفتیش مکمل کرنےمیں معاونت کرے گی اور مقدمے کے شواہد کو درست انداز میں پیش کرنے کے حوالے سے بھی معاونت کرے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پراسیکیوشن کی ٹیم ملزم کے ٹرائل اور جسمانی ریمانڈ کے حوالے سے سرکار کی طرف سے پیش ہوگی۔ پراسیکیوشن ٹیم میں ڈپٹی پراسیکیوٹر حافظ اصغر علی شامل ہیں, دیگر ممبران میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر گوجرانوالہ رانا سلطان اور محمد سرفرازخان شامل ہیں, ملزم نوید کیخلاف کیس کا ٹرائل انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت میں چلایا جائے گا۔