روڈا کا لاہور کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کیلئے نیا پلان

8 Nov, 2022 | 01:53 PM

(درنایاب) روڈا شہر کو آبی آلودگی سے پاک کرنے کیساتھ ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کیلئے سرگرم، روڈا کا جھوک کے مقام پر ایک لاکھ اٹھاون ہزار پودے لگانے کا پلان تیار ، پی ایچ اے کی معاونت سے ایک سو اٹھاون ایکڑ کو سر سبزو شاداب بنایا جائے گا ۔ 

راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے جھوک کے مقام پر ایک لاکھ اٹھاون ہزار پودے لگانے کا پلان تیار کرلیا،  روڈا پی ایچ اے کی معاونت سے ایک سو اٹھاون ہزار ایکڑ بیابان زمین کو سر سبزو شاداب بنائے گا ۔ روڈا نے ایک لاکھ اٹھاون ہزار ایکڑ اراضی پی ایچ اے کے حوالے کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں ۔

پی ایچ اے کی ماہرین کی ٹیم نے رکھ جھوک کا زمینی معائینہ مکمل کرلیا ہے ،  پی ایچ اے روڈا  کو سرسبز علاقہ تیار کرکے دینے کے بعد ایک سال تک نگہبانی بھی کرے گا ۔ ذرائع کے مطابق پی ایچ اے نے روڈا کو دس کروڑ کا تخمینہ بھی لگا دیا ہے۔

ڈی جی پی ایچ اے ذیشان جاوید کا کہنا ہے کہ روڈا ایریا میں درخت لگانے کا مکمل پلان تیار ہے جس کے تحت ٹیکنیکل معاونت بھی دی جائے گی ۔

مزیدخبریں