سیمی فائنل میں جیت کا عزم، بابر کی اکیلے گھنٹوں پریکٹس

8 Nov, 2022 | 12:51 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل سے قبل کپتان بابر اعظم نے اکیلے گھنٹوں  پریکٹس کی۔

نیوزی لینڈ سے سیمی فائنل سے قبل آج  قومی ٹیم نے پریکٹس کے بجائے آرام کو ترجیح دی ہے،  البتہ پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم  اکیلے گھنٹوں  بیٹنگ پریکٹس کرتے رہے۔ بابراعظم نے الگ سے ڈیڑھ گھنٹے پریکٹس کی جس دوران  مینٹور میتھیو ہیڈن بھی موجود تھے۔ پاکستانی ٹیم نے سیمی فائنل سے قبل گراؤنڈ میں کوئی کرکٹ سیشن نہیں کیا۔

مزیدخبریں