ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کونسا بڑا اعلان کرنےجارہے ہیں؟

donald trump
کیپشن: donald trump
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ 15نومبر (منگل) کو فلوریڈ ا میں ایک بہت بڑا اعلان کرنے جارہا ہوں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 76 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست اوہائیو میں ریلی سے خطاب کے دوران وسط مدتی انتخابات کا حوالہ دیتے ہوئے اعلان کی نوعیت بتانے سے گریز کیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے 2024 میں صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا امکان ہے۔غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سابق صدر کئی ماہ سے اگلے انتخابات میں دوبارہ حصہ لینے کا اشارہ دے رہے ہیں۔