مریم اورنگزیب کی سانحہ وزیرآباد میں صحافیوں کو ملوث کرنے کی شدید مذمت

8 Nov, 2022 | 12:14 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا سانحہ وزیرآباد میں سینئر صحافیوں کو ملوث کرنے کے عمران خان کے بیان کی شدید مذمت۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے وزیرآباد واقعے میں سینئر صحافی حامد میر، مرتضی سولنگی اور وقار ستی کو عمران خان کی جانب سے ملوث کرنے کی کوشش کی شدید مذمت کی ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ سیاست کرو فساد فتنہ اور انتشار نہ پھیلائیں ،سیاست کریں صحافیوں کی جان خطرے میں نہ ڈالیں ۔ 

انہوں نے عمران خان سے مخاطب ہوکر مزید کہا کہ سیاسی مخالفین کے ساتھ سیاسی جنگ لڑنی ہی نہیں آتی ؟سیاسی مخالفین کے ساتھ سیاسی مخالفت کریں ملک دشمنی تو نہ کریں ۔عمران خان نے تینوں صحافیوں کا نام لے کر ان کی زندگی خطرے میں ڈالی ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔

پورا پاکستان فارن فنڈڈ فتنہ کے جھوٹ، بہتان اور فساد کا شکار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ  ملک کو آگ لگا کر ، خون بحا کر لاشیں گِرا کر کیا کرنا چاہتے ہیں ؟ایف آئی اے ، الیکشن کمیشن اور عدالت سوال پوچھے تو دشمن ؟ فارن فنڈڈ فتنہ آج تک اپنے خلاف کسی قانونی کیس میں پیش نہیں ہوئے۔

مزیدخبریں