ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان پر قاتلانہ حملے کی سیل کردہ ایف آئی آر منظرعام پر آ گئی

Imran Khan Firing Incident FIR
کیپشن: Imran Khan Firing Incident FIR
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرآباد میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کی سیل کردہ ایف آئی آر منظرعام پر آ گئی . 

چیئرمین تحریک انصاف کے کنٹینر پر فائرنگ کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے اور پولیس کی مدعیت میں ایف آئی آر تھانہ سٹی وزیر آباد میں درج کی گئی, مقدمے کا مدعی سب انسپکٹر عامر شہزاد تھانہ سٹی وزیرآباد کا ہے، مقدمے میں 302، 224، 440 سمیت دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں اور ایف آئی آر کا نمبر 691/22 درج ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق فائرنگ کنٹینر کے بائیں جانب سے کی گئی، نوید ولد بشیرکوفائرنگ کا ملزم نامزدکیاگیاہے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان دیگر قائدین کے ساتھ کنٹینرپراللہ والاچوک سےوزیرآباد آرہے تھے، تقریباً شام 4 بجےکے قریب ملزم نوید نے کنٹینر کے بائیں جانب سے پستول سے فائرنگ کر دی، فائرنگ سےجلوس میں شامل معظم گولی لگنےسےدم توڑگیا، کنٹینر پر سوار چیئرمن پی ٹی آئی عمران خان زخمی ہوئے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-11-08/news-1667886461-6664.jpg

ایف آئی آر میں محمد احمد چٹھہ، حمزہ الطاف سمیت 11 معلوم اور کچھ نامعلوم زخمیوں کا ذکر ہے۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ جلوس میں شامل ایک کارکن حسن ابتسام نے فائرنگ کرنےوالےکوپکڑنےکی کوشش کی، اس کی وجہ سے فائرنگ کرنے والا مزید فائرنگ نہ کر سکا، عمران خان بعد از طبی امداد لاہور روانہ ہو گئے۔

اس سے قبل کہا گیا تھاکہ ایف آئی آر کو کل سپریم کورٹ میں پیش کیاجائےگا۔ پولیس ذرائع کا کہنا تھاکہ سپریم کورٹ میں پیش کرنے کے بعد ایف آئی آر کو عام کیا جائے گا۔

 واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 3 نومبر کو وزیر آباد میں لانگ مارچ کے دوران ہونے والے قاتلانہ حملے میں زخمی ہوئے تھے۔