ویب ڈیسک:تحریک انصاف کے رہنما سلمان احمد نے پی ٹی آئی کی طرف سے فوجی قیادت کے ساتھ نئے رابطوں کا انکشاف کیا ہے۔
نجی ٹی وی پروگرام میں رہنما تحریک انصاف سلمان احمد کا ایک پیغام نشر کیا گیا جس میں سلمان احمد نے دعویٰ کیا کہ عمران خان پر حملے سے کچھ دن پہلے ان کی یعنی سلمان احمد کی ایک فوجی افسر سے دو گھنٹے ملاقات ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ ملاقات میں یہ طے ہوا تھا کہ ہم نے سول ملٹری تعلقات بہتر کرنے ہیں۔سلمان احمد کے مطابق انہوں نے فوجی افسر سے اپیل کی کہ اب وہ وقت آگیا ہے کہ جنرل صاحب کچھ کریں۔