ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رواں سال کا دوسرا اور آخری مکمل چاند گرہن آج ہوگا

Moon Eclipse
کیپشن: Moon Eclipse
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: رواں سال کا دوسرا اور آخری مکمل چاند گرہن آج ہوگا۔

 پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز دن ایک  بج کر دو منٹ پر ہوگا،پاکستان میں جزوی چاند گرہن کا مشاہدہ ہوسکے گا جبکہ ایشیا،آسٹریلیا،شمالی وجنوبی امریکا میں مکمل چاند گرہن ہوگا۔

اس کے علاوہ شمالی اور مشرقی یورپ کے بیشتر حصوں میں بھی مکمل چاند گرہن ہوگا۔ چاند گرہن سے متعلق پاکستان میں سب سے مشہور تصوراتی باتوں میں سے ایک یہ ہے کہ گرہن کو دیکھنے سے آپ کی بینائی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

اس کے علاوہ بھارت میں عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ چاند گرہن کے دوران کسی کو کھانا یا پینا نہیں چاہیے، زیادہ تر لوگوں کا خیال ہے چاند گرہن کے دوران کھانا خراب ہوجاتا ہے اور بدہضمی کا سبب بن سکتا ہے۔

خیال رہے کہ چاند گرہن اس وقت دیکھنے کو ملتا ہے جب زمین اپنے مدار میں چکر کاٹتے ہوئے سورج اور چاند کے درمیان آجاتی ہے اور سورج کی روشنی چاند تک نہیں پہنچ پاتی، اس دوران چاند سیاہ ہونا شروع ہوجاتا ہے جسے گرہن لگنا کہتے ہیں۔