ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارت نے نمیبیا کو  9 وکٹوں سے شکست دے دی

world T20
کیپشن: indian players
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے آخری گروپ میچ میں بھارت نے نمیبیا کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کے کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر نمیبیا کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔نمیبیا  کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بناسکی، ڈیوڈ ویزے 26 اور اسٹیفن بارڈ 21 رنز بناکر نمایاں رہے۔بھارت کی جانب سے جڈیجا اور ایشوین نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ  جبکہ بمراہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

بھارت نے 133 رنز کا ہدف  16 ویں اوور میں  محض ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔بھارت کی جانب سے روہت شرما نے 56 اور کے ایل راہول نے 54 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، اس کے علاوہ سورے کمار یا نے 25 رنز بنائے۔