ویب ڈیسک:بھارتی ریاست تری پورہ میں انتہا پسند ہندووں نے مسلمان شہری کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
بھارت میں ہندو انتہا پسندی عروج پر ہے۔ بھارتی ریاست تری پورہ کے گائوں کمال نگر میں ہندو انتہا پسندوں نے مسلم شہری پر گائے کا گوشت کھانے کا الزام لگاتے ہوئے اسے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ جس کے بعد اسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبرنہ ہوسکا۔
دوسری طرف بھارتی میڈیا بھی مودی سرکار کے نقش قدم پر چلتے ہوئے جاں بحق ہونے والے مسلمان کی بجائے انتہا پسندوں کی حمایت کر رہا ہے۔
یہ بات پوری دنیا پرعیاں ہوچکی ہے کہ بھارت اقلیتوں کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔
بھارت میں رہنے والے مسلمان سمیت عیسائی، سکھ اور دیگر اقلیتیں بھی اب محفوظ نہیں رہیں ہیں۔ مودی سرکارکی بات کی جائے تو وہ بھی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔