(سعید احمد)پولیس انتظامیہ شہر میں امن و ایمان کی صورتحال بہتر بنانے میں ناکام۔مین مارکیٹ راجہ سینٹر ڈاکووں کے نرغے میں، دن دیہاڑے چار دوکانوں پر ڈکیتی کی واردات، 40 لاکھ روپے سے زائد کا سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔
پولیس انتظامیہ شہر میں امن و ایمان کی صورتحال بہتر بنانے میں ناکام ہو گئی، مین مارکیٹ راجہ سینٹر ڈاکووں کے نرغے میں ہیں، انتظامیہ نے تاجر برادری کو ڈاکووں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا۔ دن دیہاڑے ریلائنس کورئیر اور کورئیر ون سمیت دو ہیر ڈریسر پر ڈکیتی کی واردات ، ڈاکو چار دوکانوں سے سرعام 40 لاکھ روپے سے زائد کا سامان اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔
سٹی فورٹی ٹو نے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی۔فوٹیج میں اسلحے سے لیس تین ڈاکوں دوکانوں کے تالے توڑتے ہوئے واضح دیکھے جا سکتے ہیں۔ڈاوکوں نے دو کورئیر کی دوکانوں سے گارمنٹس، موبائل اسسیریز، لیپ ٹاپ اور کیش لوٹ لیا۔ جبکہ دو ہیر ڈریسرز کی دوکانوں سے تین لاکھ روپے کیش اور ہیئر ڈریسر ، کینچیاں اور اوزار لے کر فرار ہو گئے۔
صدر راجہ مارکیٹ ٹریڈرز یونین کے مطابق گزشتہ روز اتوار کو صبح 8 بجے تین ڈاکوں بزور اسلحہ مارکیٹ میں داخل ہوئے۔ تمام شواہد ہونے کے باوجود پولیس کی جانب سے ڈکیتی کی ایف آئی آر درج نہ کی جا سکی۔ متاثرین کا کہنا تھا کہ واقع کا پتہ چلتے ہی ون فائیو پر کال کی، پولیس اہلکار نے جائے وقوعہ پہنچ کر شواہد دیکھے مگر واقعہ کی ایف آئی آر درج نہیں کی جا رہی۔
صدر راجہ مارکیٹ ٹریڈرز یونین نے پولیس انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس واقع کی جلد از جلد تحقیقات کروا کر متاثرین کو انکا حق واپس دلوائیں اور راجہ سینٹر اور ملحقہ مارکیٹوں میں پولیس کےگشت کو بڑھائے تاکہ تاجروں کے مال و جان کی حفاظت یقینی ہو سکے۔