(ویب ڈیسک)لیسکو کی مجوزہ نجکاری کے خلاف قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کر دیا گیا، منگل کے روز تمام دفاتر میں تالہ بندی کی جائے گی ۔
لیسکو سمیت تمام کمپنیوں نے منگل کے روز اسلام آباد احتجاج کی کال دے رکھی ہے، کمپنیوں کے ملازمین کی جانب سے اسلام آباد میں احتجاج کی کال کی وجہ سے دفاتر میں کام نہیں کیا جائیگا، لیسکو کے تمام دفاتر سے آج رات قافلے اسلام آباد روانہ ہوں گے، وفاقی حکومت نے لیسکو سمیت دیگر کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ کر رکھا ہے، وفاق مختلف کمپنیوں میں پرائیویٹ سیکٹر سے چیف ایگزیکٹو آفیسرز کی تعیناتی کر چکی ہے تاہم اس کے باوجود نجکاری کا عمل نہ رکنے کی وجہ سے احتجاج کی کال دی گئی ہے.
سرکاری ملازمین نے قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کردیا
8 Nov, 2021 | 07:44 PM